حرام آمدنی والے سے فیس لینا
سوال
ایک شخص کا سودی کاروبار ہے یا اس کا ذریعہ معاش کوئی اور راستہ حرام ہے اور اس کا بیٹا مدرسہ میں پڑھ رہا ہو تو کیا اس کے مال سے فیس لینا جائز ہے؟
جواب
جن بچوں کے والد بینک میں کام کرتے ہوں یا ان کا ذریعہ معاش حلال نہ ہو تو ان سے جو رقم فیس کی مد میں لی جائے گی اس رقم میں کراہت ہوگی۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012200994
تاریخ07-09-2019

