زریشہ کا مطلب کیا ہے؟
سوال
’’ زریشہ‘‘ کا مطلب کیا ہے؟
جواب
تلاش کے باجود ہمیں اس کے معانی نہیں ملے۔البتہ اس کے قریب ایک نام ’’زرش‘‘ ہے، اور ’’زرش‘‘ غالبا ’’زر‘‘ سے ہے، جس کے معنی سونے (گولڈ) کے ہیں اور حرف’’ش‘‘ شاید فارسی زبان کے مزاج کے مطابق بڑھایا گیاہے۔
جس نام کا معنیٰ یقینی طور پر معلوم نہ ہو اس کے بجائے مناسب ہے کہ صحابیات رضی اللہ عنہن یا نیک خواتین کے ناموں میں سے یا اچھے بامعنیٰ عربی ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیجیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

