برتھ ڈے / سالگرہ منانے کا حکم
سوال
برتھ ڈے منانا اورکیک وغیرہ کاٹنا اور تقسیم کرناکیسا ہے؟
جواب
سال گرہ کوئی مذہبی رسم نہیں ہے، عموماً اس میں تکلفات اور غیر اسلامی رسم و رواج کی پیروی ہوتی ہے؛ اس لیے اس سے گریز چاہیے۔ کیک وغیرہ کھانا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012200947
تاریخ04-09-2019

