کسی طبی ضرورت سے الٹراساؤنڈ کرانے کی صورت میں جنس معلوم کرنے کا حکم
سوال
دورانِ الٹراساونڈ ، ڈاکٹر سے یہ پوچھنا صحیح ہے کہ لڑکا ہے یا لڑکی؟ کیا یہ صحیح ہے؟ جب کہ الٹراساؤنڈ ڈاکٹر نے روٹین میں کروایا ہو ، ہم نے خود جنس معلوم کرنے کی غرض سے نہ کرایا ہو؟
جواب
اگر کسی طبی ضرورت کے لیے ڈاکٹر نے خود الٹرا ساؤنڈ کرایا ہو اور اسی کے دوران بچہ کی جنس بھی معلوم کرلی جائے تو اس میں حرج نہیں، بشرطیکہ الٹرا ساؤنڈ کرنے والی عورت ہو۔ لیکن صرف بچے کی جنس معلوم کرنے کے لیے الٹرا ساؤنڈ کرانا ایک غیر ضروری و نا پسندیدہ عمل ہے۔
"(وَرَجُلٌ يُدَاوِيهَا فَيَنْظُرُ إلَى مَوْضِعِ مَرَضِهَا بِقَدْرِ الضَّرُورَةِ)، وَيَنْبَغِي أَنْ يُعَلِّمَ امْرَأَةً مُدَاوَاتَهَا؛ لِأَنَّ نَظَرَ الْجِنْسِ إلَى الْجِنْسِ أَخَفُّ، أَلَا يُرَى أَنَّ الْمَرْأَةَ تُغَسِّلُ الْمَرْأَةَ بَعْدَ مَوْتِهَا دُونَ الرَّجُلِ". [درر الحكام : ١/ ٣١٤] فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

