بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عون محمد نام رکھنے کا حکم

سوال

میں نے اپنے بچے کا نام "عون محمد"  رکھا ہے ، کیا یہ نام رکھنا جائز ہے؟ 

جواب

"عون"  کا معنی ہے : مدد  یا مددگار ۔ دوسرا معنی مراد لیا جائے تو مطلب ہوگا : محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا مددگار ، یعنی آپ کے دین کی مدد ونصرت کرنے والا،  اس اعتبار سے "عون محمد"  نام رکھنے میں حرج نہیں۔

"وَ(الْعَوْنُ) الظَّهِيرُ عَلَى الْأَمْرِ، وَالْجَمْعُ (الْأَعْوَانُ)". (مختار الصحاح للرازي ، مادة : ع،و، ن)  فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012200904
تاریخ03-09-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں