شیل کمپنی سے معاملات کرنا
سوال
سننے میں آیا ہے کہ ’’شیل پیٹرولیم کمپنی‘‘ یہ ایک یہودی کمپنی ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں کام کر رہی ہے، اس کے ساتھ کاروبار کرنا کیسا ہے؟ مثلاً ان کے لیبل سے پٹرول پمپ لگانا، پٹرول خرید و فروخت کرنا شرعاً کیسا ہے؟ اسی طرح ان کے پمپ سے گاڑی میں پٹرول وغیرہ ڈالنا؟
جواب
اگر واقعتاً مذکورہ پیٹرولیم کمپنی کا مالک یہودی ہو تو اس کے ساتھ کاروبار کرنا اور اس کے پٹرول پمپ سے پٹرول خریدنا فی نفسہٖ جائز ہے، البتہ دینی غیرت کے خلاف ہے، اس لیے بہتر یہ ہے کہ اپنی قومی کمپنیوں کے ساتھ معاملہ کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

