قصرکی نماز کب تک پڑھی جا سکتی ہے؟
سوال
قصر کی نماز کب تک پڑھی جا سکتی ہے؟
جواب
مسافر جب تک اپنے وطنِ اصلی ( جہاں اس کی رہائش ہے) یا وطنِ اقامت ( جہاں اس نے پندرہ دن یا اس سے زیادہ مدت کی نیت سے رہائش اختیار کی ہو) کے شہر، بستی، گاؤں یا قصبہ کی آبادی کی حدود میں داخل نہیں ہوجاتا اس وقت تک قصر نماز ہی ادا کرے گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012200885
تاریخ02-09-2019

