عصر کا اول وقت کب شروع ہوتا ہے؟
سوال
عصر کی نماز کا اول وقت کب شروع ہوتاہے؟
جواب
ظہر کے آخری وقت اور عصر کے ابتدائی وقت میں مفتیٰ بہ قول یہی ہے کہ ظہر کا وقت اس وقت ختم ہوتا ہے جب ہر چیز کا سایہ ، اصلی سائے کے علاوہ اس چیز کے دو مثل ہوجائے۔ اور اس کے متصل بعد عصر کاوقت داخل ہوتا ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012200809
تاریخ30-08-2019

