کتے کو ہاتھ لگ جائے تو نجس ہوگا؟
سوال
اگر کتے کو ہاتھ لگ جاۓ تو کیا ہاتھ نجس ہو گا ؟
جواب
کتے کے جسم پر اگر کوئی نجاست نہ لگی ہو تو اس کی کھال لگنے سے جسم یا کپڑا ناپاک نہیں ہوتا،البتہ اس کا لعاب ناپاک ہے، اگر لگ جائے تو پاک کرنا لازم ہے۔
الفتاوى الهندية (1/ 24):
"وسؤر الكلب والخنزير وسباع البهائم نجس. كذا في الكنز".
الفتاوى الهندية (1/ 48):
"الكلب إذا أخذ عضو إنسان أو ثوبه لايتنجس ما لم يظهر فيه أثر البلل راضياً كان أو غضبان، كذا في منية المصلي. قال في الصيرفية: هو المختار، كذا في شرحها لإبراهيم الحلبي". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

