علیزہ، ابیہا، زرش نام کے معنی
سوال
علیزہ، ابیہا، زرش نام کے معنی بتا دیں۔ اور ان میں سے کون سا نام زیادہ بہتر ہے لڑکی کے لیے؟
جواب
"اَبِیْهَه" (آخر میں "ه" کے ساتھ) کے معنی سمجھ دار کے ہیں۔ (قاموس الوحید ص: 106)
’’زرش‘‘ غالبا "زر" سے ہے، جس کے معنی سونے (گولڈ) کے ہیں اور حرف شاید فارسی زبان کے مزاج کے مطابق بڑھایا گیاہے۔ واللہ اعلم
’’علیزہ‘‘ کا لفظ بعینہ نہیں مل سکا، البتہ ’’علز‘‘ کے معنی عربی میں گھبرانے اور ڈرنے اور مائل ہونے کے ہیں۔
ان ناموں میں سے پہلا نام "اَبِیْهَه" بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

