بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عصر کی نماز مکروہ وقت میں پڑھنا

سوال

کیا  مکروہ وقت شروع ہوجانے کے بعد غروبِ  آفتاب تک عصر کی نماز پڑھ سکتے ہیں کیا؟

جواب

عصر  کی نماز کا آخری وقت غروبِ شمس (سورج غروب ہونے) سے پہلے  تک ہے، لیکن سورج  کی ٹکیا زرد پڑجانے اور اس کی تیزی ماند پڑجانے سے پہلے ہی عصر کی نماز ادا کرلینی چاہیے، سورج کی تیزی ماند پڑجانے کے بعد غروب سے پہلے عصر کی نماز پڑھنے سے نماز تو ہو جائے گی، لیکن اتنی تاخیر کرنا مکروہِ تحریمی ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012200785
تاریخ29-08-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں