بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

غیرمؤکدہ سنتوں اور نوافل کے بجائے فرائض کی قضا کرنا

سوال

پانچ وقت کی فرض نمازوں کے ساتھ  ترتیب میں شامل سنتِ غیر موکدہ اور نوافل کو چھوڑ کر اس وقت کے دوران اپنی پچھلی فرض قضا  نمازیں پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

اگر اتنا وقت نہ ہو کہ  غیر مؤکدہ سنتیں اور نوافل پڑھنے کے ساتھ قضا بھی ادا کرسکیں تو ان اوقات میں  قضا نماز پڑھنے میں  کوئی حرج نہیں، بلکہ اگر قضا نمازوں کی تعداد زیادہ ہو  تو یہ صورت اختیار کرنا ہی زیادہ بہتر ہے۔فقط واللہ اعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012200770
تاریخ29-08-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں