منی کے بعد مذی نکلے تو حکم
سوال
منی کے انزال کے بعد اگر مذی کے قطرے جاری ہوں تو اس صورت میں غسل کرنے سے پاکی حاصل ہو جاتی ہے کیا؟
جواب
غسل کرلینے سے مذی اور منی دونوں سے پاکی حاصل ہوجائے گی، البتہ اگر انزال کے بعد اچھی طرح اطمینان کرلینے کے بعد غسل کرلیا پھر مذی نکل آئی تو اس سے وضو ٹوٹ جائے گا، بہرصورت اگر جسم یا کپڑے کے کسی حصے پر اگر لگ جائے تو اس کا پاک کرنا بھی ضروری ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012200766
تاریخ29-08-2019

