ہاتھ خشک نجاست پر لگ جائے تو پاک ہے یا ناپاک؟
سوال
پاک چیزیں نجس کیسے ہوتی ہیں ؟اور اگر کسی نا پاک خشک چیز کو ہاتھ لگ جاۓ تو کیا ہاتھ نجس ہو جائے گا؟
جواب
پاک چیز وں پر کسی نجاست کے اثرات آجائیں تو وہ ناپاک ہوجاتی ہیں۔
ہاتھ اگر کسی خشک نجاست سے ٹکراجائے تو مطلقاً ناپاک نہیں ہوگا، بلکہ اگر اس کے اثرات یا بو ہاتھ میں آجائے تو ناپاک ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012200765
تاریخ29-08-2019

