جھینگے کھانے کا شرعی حکم
سوال
جھینگا کھانے کا شرعی حکم کیا ہے؟
جواب
دریائی جانوروں میں مچھلی کی تمام انواع حلال ہیں، اس کے علاوہ دیگر جانور حلال نہیں ، اہلِ لغت اور ماہرینِ فن کی تحقیق کے مطابق چوں کہ جھینگا مچھلی کی قسم ہے؛ لہذا وہ حلال ہے ۔
" ( ولا) يحل ( حيوان مائي إلا السمك ) الذي مات بآفة ولو متولداً في ماء نجس". ( كتاب الذبائح ٦/ ۳٠٦ ط: سعيد) فقط و اللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012200763
تاریخ29-08-2019

