ایک بیوہ، دو بیٹوں میں میراث کی تقسیم
سوال
ایک شخص مرا اس نے اپنے پیچھے ایک بیوی اور دوبیٹے چھوڑے، اب کس کو کتنا ملے گا؟
جواب
اگر مرحوم کے کل ورثاء یہی ایک بیوہ اور دوبیٹے ہیں تو مرحوم کے ترکے سے حقوقِ متقدمہ ادا کرنے کے بعد ترکے کا ساڑھے بارہ فیصد بیوہ کو، اور 75ء43 فیصد ہر ایک بیٹے کو ملے گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012200762
تاریخ29-08-2019

