مسبوق کے لیے سورت ملانے کا حکم
سوال
اگر امام کے پیچھے تیسری رکعت میں شامل ہو، بعد میں مقتدی سورہ فاتحہ کے بعد کوئی سورہ ملائے گا؟
جواب
اگر کوئی شخص امام کے ساتھ تیسری رکعت میں شریک ہوا تو امام کے سلام کے بعد جب اپنی نماز پوری کرتے ہوئے دو رکعات ادا کرے گا تو سورہ فاتحہ کے ساتھ سورہ ملائےگا ۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012200730
تاریخ27-08-2019

