ماھین نام رکھنا
سوال
’’ ماھین‘‘ نام رکھنا کیسا ہے؟ اور اس کے معنی کیا ہیں؟
جواب
’’ماہ ‘‘ کا لفظ فارسی زبان میں چاند کے لیے آتا ہے، اس کے اعتبار سے نام رکھنے میں حرج نہیں، البتہ’’مھین‘‘ لفظ عربی زبان کا ہے، جس کے معنی حقیر اور ذلیل، اس معنی کے اعتبار سے نام رکھنا مناسب نہیں ۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012200715
تاریخ26-08-2019

