کیا جو شخص زنا کرتا ہو، شراب پیتا ہو سود لیتا ہو وہ مسلمان باقی رہتا ہے؟
سوال
مسلمان ایکٹریس (Actoress) اور ایکٹرز (Actors)انڈیا میں جوزانی بھی ہیں، بظاہر وہ شراب بھی پیتے ہیں، سود بھی لیتے ہیں ان سب باتوں کے باوجود کیا وہ مسلم کہلائیں گے؟
جواب
جومسلمان زنا ، شراب، سود وغیرہ میں مبتلا ہو وہ سخت گناہ گار ہے، اور اسے اللہ کے غضب اور اس کی سزا سے ڈرنا چاہیے، مگر ان کبیرہ گناہوں کی وجہ سے وہ اسلام سے خارج نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012200712
تاریخ26-08-2019

