صلاۃ الحاجات کا کوئی مخصوص وقت نہیں ہے
سوال
صلاۃ الحاجات کا کوئی مخصوص وقت مقرر ہے یا کسی بھی وقت کی جاسکتی ہے؟ یعنی شام یا رات؟
جواب
صلاۃ الحاجات کا کوئی مخصوص وقت مقرر نہیں جب چاہیں ادا کریں، صرف اتنا اہتمام ضروری ہے کہ وہ وقت نفل نماز کی ادائیگی کے لیے ممنوع نہ ہو۔البتہ رات کے آخری پہر میں دعائیں زیادہ قبول ہوتی ہیں۔ فقط واللہ اعلم
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012200679
تاریخ25-08-2019

