بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیوہ کہیں اور شادی کرلے تو مرحوم کی میراث میں اس کے حصہ کا حکم

سوال

اگر میرے مرحوم بھائی کی بیوہ جن کی ایک بیٹی بھی ہے جو کہ ان کی وراثت میں حصہ دار ہوں اگر دوسری شادی کرلیں تو کیا بھائی کی بیوہ کا وراثت میں سے حصہ منہا کر کے باقیوں کو دے دیا جائے گا؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر مرحوم کی بیوہ دوسری جگہ شادی کرلے تب بھی اس کا اپنے مرحوم شوہر کی میراث سے حق وحصہ ختم نہیں ہوگا، بلکہ وہ بدستور میراث کی حق دار ہوگی۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012200655
تاریخ24-08-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں