بال اور ناخن پھینکنے کا حکم
سوال
جو بال انسان کے سر سے گر جائیں یا ان کو کاٹا جائے، کیا اس کو پھینک سکتے ہیں؟
جواب
انسانی ناخن اور بال کو دفن کردینے چاہیے یا ایسی جگہ مٹی میں ڈال دیے جائیں جہاں گندگی اور ناپاکی نہیں ہو۔ ان کو کوڑے دان یا ایسی جگہ نہ پھینکیں جہاں بے ادبی ہو۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012200633
تاریخ23-08-2019

