وضو سے پہلے کلمہ پڑھنے والی روایت سے متعلق سوال
سوال
ایک حدیث بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے، اس کی تحقیق مطلوب ہے، الفاظ کچھ اس طرح ہیں کہ "فرمانِ رسول ہے جس شخص نے وضو سے پہلے کلمہ پڑھ لیا تو اللہ تعالی وضو کے ہر قطرے پر ایک فرشتہ کھڑا کر دے گا جو قیامت تک کلمہ پڑھتا رہے گا جس کا ثواب کلمہ پڑھنے والے کو اور سب کو بتانے والے کو قیامت تک ملتا رہے گا.
جواب
اس قسم کی کوئی روایت تلاش کے باوجود ہمیں نہ مل سکی۔ اس لیے بلاتحقیق اسے رسول اللہ ﷺ کی طرف منسوب کرکے نہ بیان کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

