اوجھڑی کھانا کیسا ہے ؟
سوال
اوجھڑی کھانا کیسا ہے ؟
جواب
ماکول اللحم (جن جانوروں کا گوشت حلال ہے ان) جانوروں کی اوجھڑی کھانا حلال اور جائز ہے۔
اامداد الفتاوی جدید ۔ 8-590:
’’لجواب: اوجھڑی کی حلّت اس لیے ہے کہ اس میں کوئی وجہ حرمت کی نہیں ، فقہاء نے اشیائے حرام کو شمار کردیا ہے، یہ ان کے علاوہ ہے، یہ شمار درمختار کے مسائل شتٰی میں مذکور ہے۔ والغدة، والخصیة، والمثانة، والمرارة، والدم المسفوح، والذکر۔ اهـ ‘‘۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012200581
تاریخ21-08-2019

