کان کے پاس داڑھی کا حکم
سوال
ڈارھی پر جو سائڈ میں بال ہوتے ہیں جو کانوں کے اندر جا رہے ہوتے ہیں، ان بالوں کو کٹوا سکتے ہیں؟
جواب
کانوں کے پاس جہاں سے جبڑے کی ہڈی شروع ہوتی ہے یہاں سے داڑھی کی ابتدا ہے اور پورا جبڑا داڑھی کی حد ہے۔ اور داڑھی کے بال چاہے تھوڑی اور گال کی جانب ہوں یا جبڑے کی ہڈی کی ابتدا میں ہوں بہرحال ایک مشت رکھنا واجب ہے، اس سے کم کرنا جائز نہیں ہے ۔ جبڑے کی ہڈی سے ہٹ کر اور جبڑۓ کی ہڈی سے اوپر کان کے بال کاٹ سکتے ہیں ۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

