بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

باپ کی مطلقہ سے نکاح

سوال

میرے دوست کے والد صاحب نے ایک لڑکی سے نکاح کیا ،مگر صحبت سے پہلے اسے طلاق دے دی، کیا میرا دوست اپنے والد کی اس مطلقہ عورت سے نکاح کر سکتا ہے؟

جواب

باپ کی منکوحہ سے  اولاد کے لیےنکاح حرام ہے خواہ والد نے صحبت کی ہو یا نہیں:

{وَلاَ تَنْکِحُوْا مَا نَکَحَ آبَائُکُمْ}الآیة، (النساء 23)

ترجمہ: اور تم نکاح مت کرو ان عورتوں سے جن سے تمہارے آباء نے نکاح کیا ہو۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012200563
تاریخ20-08-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں