بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مطلقہ عورت سے جو بیٹی ہے وہ میراث میں حق دار ہے؟

سوال

میری پہلی بیوی نے خلع لی ہے عدالت سے،میری  اس سے ایک بیٹی ہے جو اس کے پاس ہی رہتی ہے ،کیا میری وراثت میں میری اس  بیٹی کا حصہ ہوگا؟ جب کہ میرا اس سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

جواب

میاں بیوی کا رشتہ ختم ہونے سے  اولاد اور ماں باپ کا رشتہ ختم نہیں ہوتا خواہ آپس میں رابطہ ختم ہوجائے؛اس لیے مذکورہ صورت میں آپ کی میراث میں آپ کی بیٹی اور اس کی میراث میں آپ  شرعاً حق دار ہوں گے. فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012200537
تاریخ20-08-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں