قرآن کے پرانے غلاف کا کیا جائے؟
سوال
قرآن مجید کا غلاف نیا چڑھانا ہو تو پرانے کا کیا کرنا چاہیے؟
جواب
اگر مزید استعمال ہوسکتا ہو قرآن پاک یا دوسری کتبِ دینیہ کے غلاف کے طور پر استعمال کیا جائے اور اگر بالکل بوسیدہ ہو چکا ہو استعمال کے قابل نہ ہو تو اس کو مقدس اوراق کی طرح کہیں دفن کردیا جائے یا دریا میں ڈال دیا جائے ۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012200530
تاریخ19-08-2019

