بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مقروض حکومت کو زکاۃ دینا

سوال

بندہ کو یہ معلوم ہے کہ مقروض کو زکاۃ  دی جا سکتی ہے، کیا اگر حکومت مقروض ہو، تو حکومت کو زکاۃ دے سکتے ہیں؟ 

جواب

زکاۃ کی ادائیگی صحیح ہونے کے لیے ضروری ہے کہ کسی مستحق شخص کو مالک بنا کر زکاۃ ادا کی جائے، حکومت کوئی فرد نہیں ہے؛ لہٰذا اسے زکاۃ دینا جائز نہیں، اور نہ ہی اسے زکاۃ دینے سے زکاۃ ہوگی۔ 

"ویُشْتَرَطُ أنْ یَکُوْنَ الصَّرْفُ تَمْلِیْکاً لَا ابَاحَةً". (در مختار) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012200528
تاریخ19-08-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں