بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

فجر کی نماز سے کچھ دیر پہلے اٹھ کر تہجد پڑھنے کا حکم

سوال

کیا فجر سے کچھ دیر قبل اٹھ کر تہجد پڑھی جا سکتی ہے؟

جواب

تہجد کا وقت صبح صادق (طلوع فجر) تک ہوتا ہے، صبح صادق (طلوع فجر) ہوجانے کے بعد فجر کی دو سنت کے علاوہ کسی بھی قسم کی نفل نماز پڑھنا مکروہ ہے، اس لیے  فجر سے کچھ دیر پہلے اٹھنے کے وقت اگر صبح صادق (طلوع فجر ) نہ ہوئی ہوتو  تہجد کی نماز پڑھی جاسکتی ہے، لیکن اگر صبح صادق کا وقت ہوچکا ہو تو پھر تہجد کی نماز پڑھنا درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012200507
تاریخ18-08-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں