فجر کی نماز باجماعت پڑھ کر سونے کا حکم
سوال
فجر کی نماز باجماعت پڑھنے کے بعد سونا کیسا ہے؟
جواب
فجر کی نماز کے بعد طلوعِ آفتاب تک بغیر کسی ضرورت کے سونا مکروہ ہے۔
الفتاوى الهندية (5/ 376):
"ويكره النوم في أول النهار وفيما بين المغرب والعشاء". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012200504
تاریخ18-08-2019

