بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قربانی کے بدکے ہوئے جانور کو پکڑنے کی کوشش میں اس کا سینگ ٹوٹ جائے تو کیا حکم ہے؟

سوال

اگر قربانی کا جانور بھاگ جائے اور اس کو پکڑنے کی کوشش میں اس کا سینگ ٹوٹ جائے تو آیا اس کی قربانی جائز ہوگی یا نہیں ؟

جواب

اگر ذبح کی تیاری کی درمیان جانور بھاگ جائے اور اس کو پکڑنے کی کوشش میں اس کا سینگ ٹوٹ جائے  یا کوئی اور عیب پیدا ہوجائے  اور اس کو ذبح کردیا جائے تو اس جانور کی قربانی درست ہے۔

اور اگر ذبح کرنے کے علاوہ ویسے ہی جانور بھاگ جائے اور  اس کو پکڑنے کی کوشش میں اس کا سینگ بالکل جڑ سے اکھڑ جائے اور چوٹ کا اثر دماغ تک پہنچ جائے تو اس کی قربانی درست نہیں ہے، اور اگر سینگ جڑ سے نہ اکھڑے، بلکہ اوپر سے ٹوٹ جائے تو اس کی قربانی درست ہوگی۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012200487
تاریخ18-08-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں