عورت کے لیے پالر چلانا
سوال
کیا عورت پالر چلا سکتی ہے ؟
جواب
اگر بیوٹی پارلرمیں شرعی شرائط کالحاظ رکھاجاتاہو مثلاً: وہاں کاماحول غیر شرعی نہ ہو، مردوں سے بالکل اختلاط نہ ہو، پارلر صرف عورتوں کی زیب وزینت کے لیے مختص ہو،کسی ناجائز امرکا ارتکاب نہ ہوجیسے: عورتوں کے سر کے بالوں کا کاٹنا،غیر شرعی بھنویں بنوانا دوسروں سے ویکس کرانا وغیرہ۔ تو ان شرائط کے ساتھ بیوٹی پارلرکی اجازت ہوگی ۔اس مسئلہ کی مزید تفصیل کے لیے فتاوی بینات جلد چہارم ، ص:403 تا 407 ،طبع مکتبہ بینات بنوری ٹاؤن ملاحظہ فرمائیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

