انٹرنیٹ کیبل کے کام کا حکم
سوال
انٹرنیٹ کیبل اور کنکشن کاکام حلال ہے یا نہیں ؟
جواب
انٹرنیٹ کیبل کے کاروبار کی گنجائش ہے؛ کیوں کہ انٹرنیٹ کا استعمال صحیح مقاصد کے لیے بھی ہوتاہے، کنکشن لے کر جو غلط استعمال کرے گا اس کے گناہ کا ذمہ دار وہی ہوگا۔
" إذا اجتمع المباشر والمتسبب أضیف الحکم إلی المباشر". (الأشباه والنظائر۵۰۲جدید، شرح الحموي۴۰۴)فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012200450
تاریخ17-08-2019

