داڑھی منڈے کا اذان دینا
سوال
اگر کسی کی داڑھی نہ ہو تو وہ اذان پڑھ سکتا ہے؟
جواب
داڑھی کاٹنا موجبِ فسق ہے، ایسے آدمی کی اذان اور اقامت مکروہِ تحریمی ہے۔ لہذا داڑھی والے لوگوں کی موجودگی میں یہ شخص اذان و اقامت نہ کہے۔فتاوی ہندیہ میں ہے:
’’ وینبغی أن یکون المؤذن رجلاً عاقلاً صالحاً تقیاً عالماً بالسنة. کذافي النهایة. ‘‘( الفتاوى الهندية، ۵۳ / ۱)
’’ ویکره أذان الفاسق ولایعاد. هکذافي الذخیرة. ‘‘ (الفتاوى الهندية، ۵۴ / ۱ )فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012200443
تاریخ17-08-2019

