بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

پہلے دن کی رمی بڑھاپے کی وجہ سے نائب نے کی تو کیا دم واجب ہوگا؟

سوال

اگر حاجی بوڑھا ہو اور پہلے دن ازدحام کی وجہ سے اس کا نائب رمی کرے، اگلے دو دن وہ خود رمی کرے تو کیا اس پر دم واجب ہے کہ نہیں؟

جواب

اگر بڑھاپے کی وجہ سے خود رمی کرنے میں شدید حرج ہو تو کسی نائب کے ذریعے رمی کروانے کی شرعاً اجازت ہے، لہٰذا مذکورہ صورت میں پہلے دن کی رمی نائب کے ذریعے کروانے سے دم لازم نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012200431
تاریخ16-08-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں