بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حالت سفر کی قضاشدہ نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

سوال

قصر نماز کی قضا کس طرح ادا کرنی چاہیے؟ 

جواب

 دورانِ سفر  جان بوجھ کر نمازیں قضا نہیں کرنی چاہییں، البتہ جو نمازیں کسی وجہ سے سفرِ شرعی کے دوران قضا ہوگئی ہوں تووہ نمازیں حالتِ اقامت میں بھی قصر ہی ادا کی جائیں  گی۔لہذا اگر کسی شخص کی سفر کی حالت میں  ظہر، عصر اور عشاء کی فرض نماز قضاہوگئی ہو تو حالتِ اقامت میں ان نمازوں کی   دو، دو رکعت قضا پڑھی جائے گی، جب کہ فجر کی مکمل دو رکعت فرض ، مغرب کی مکمل تین رکعت فرض اور عشاء کے دو فرض کے ساتھ  مکمل تین رکعت وتر کی قضا پڑھی جائے گی۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012200430
تاریخ16-08-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں