کیا قربانی کی کھال جنازہ گاہ کی تعمیر کے لیے دے سکتے ہیں؟
سوال
کیا قربانی کی کھال جنازہ گاہ کی تعمیر کے لیے دی جاسکتی ہے؟
جواب
قربانی کی کھال فروخت کرنے کی صورت میں حاصل شدہ رقم کا واحد مصرف مستحقِ زکاۃ شخص کومالکانہ حقوق و تصرف کے ساتھ دینا ہے، زکاۃ کی طرح اسے بھی جنازہ گاہ کی تعمیر میں صرف کرنا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012200420
تاریخ15-08-2019

