بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عرفہ نام رکھنا کیسا ہے اور اس کے معنی کیا ہیں؟

سوال

عرفہ نام رکھنے کا کیا حکم ہے؟ 

جواب

عَرْفه  حرف راء کے سکون کے ساتھ اس کے معنی ہوا، اور ہتھیلی کے زخم کے ہیں اور عَرَفه حرف راء کے فتح کے ساتھ مکہ کے قریب ایک پہاڑ کا نام نیز نویں ذی الحجہ کو بھی کہتے ہیں:

"العَرْفَةُ : (معجم الوسيط) العَرْفَةُ : قَرْحَةٌ تخرجُ في بياض الكفِّ. عَرفة : (معجم الرائد) عرفة - جمع، عرف - (اسم) 1- عرفة : الرمل والمكان المرتفعان 2- عرفة : الحد بين الشيئين". 

عرفہ نام رکھنا مناسب نہیں، عرفہ کے بجائے عارفہ نام رکھ لیا جائے، اس لیے  کہ اپنی اولاد کا ایسا نام رکھنا چاہیے جس کے عمدہ معانی ہوں؛ کیوں کہ حدیث میں ایسا نام رکھنے کی ترغیب وارد ہوئی ہے یا صحابیہ کے نام پر نام رکھے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012200419
تاریخ15-08-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں