کیا جنتیوں کو نفسانی/ جنسی خواہش ہوگی؟
سوال
کیا جنت میں انسان کو جنسی خواہش یا نفسانی خواہش ہوگی؟
جواب
واضح رہے کہ اللہ رب العزت نے اپنے مؤمن بندوں کے لیے جنت بطورِ انعام بنائی ہے، جس میں ہر لمحہ لذت کے حصول کے اسباب بطورِ نعمت مہیا کیے ہیں، من جملہ نعمتوں میں ایک نعمت ازواج اور حوروں کا عطافرمانا ہے، جو جنتی کی شہوانی تسکین کا ذریعہ ہے، تاہم جنتیوں کو جنت میں گناہوں کی خواہش نہ ہوگی اور نہ ہی پراگندہ خیالات اسے دامن گیر ہوں گے؛ بلکہ پاکیزہ جذبات و خواہشات ہوں گی اور ان کے حصول کے حلال راستے دست یاب ہوں گے۔ مذکورہ سب باتیں قرآن و حدیث کی نصوص سے ثابت ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

