بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بینک ملازم نے قربانی کا گوشت بھیجا، کیا حکم ہے؟

سوال

بینک ملازم نے قربانی کا گوشت ہمارے گھر بھیجا ہے، اس کا کیا کریں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  مذکورہ شخص کا ذریعہ آمدن اگر  بینک کی تنخواہ  ہی ہو اور اس نے قربانی اپنی تنخواہ ہی سے کی ہو تو  ایسی صورت میں مذکورہ گوشت استعمال کرنے کی شرعاً اجازت نہ ہوگی، اور ثواب کی نیت کے بغیر کسی مستحقِ زکاۃ کو دینا ضروری ہوگا، البتہ اگر اس نے قربانی بالیقین حلال مال سے کی ہو  تو ایسی صورت میں مذکورہ گوشت کھانے کی اجازت ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144012200412
تاریخ15-08-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں