مسئلہ رضاعت
سوال
اگر تین بہنیں ہیں، مثلاً: زینب، رقیہ، فاطمہ۔ اب اگر زینب نے رقیہ کے بچےکو دودھ پلایا اور رقیہ نے فاطمہ کے بچہ کو دودھ پلایا تو اگر زینب فاطمہ کے بچے سے اپنےبچے کا نکاح کرنا چاہے تو کر سکتی ہے یا نہیں؟
جواب
مذکورہ صورت میں زینب فاطمہ کے بچے کی رضاعی ماں نہیں ہے، اور ان دونوں کے بچے آپس میں رضاعی بہن بھائی نہیں، بلکہ خالہ زاد ہی ہیں، لہذا دونوں کا نکاح درست ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012200393
تاریخ14-08-2019

