کتنے انبیاء کرام مختون پیدا ہوئے؟
سوال
کتنے انبیاء مختون پیدا ہوئے؟
جواب
کسی مستند کتاب میں اس کی صراحت نہیں مل سکی، نہ ہی یقینی طور پر کہا جاسکتا ہے کہ کتنے اور کون کون سے نبی مختون پیدا ہوئے۔ البتہ حدیث شریف میں آتا ہے کہ ختنہ فطری اعمال میں سے ہے۔
مستخرج أبي عوانة (1/ 162):
"عن أبي هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه قال: "الفطرة خمس: الاختتان والاستحداد، وقص الشارب، وتقليم الأظفار، ونتف الإبط". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012200392
تاریخ14-08-2019

