عفاف نام رکھنا
سوال
میری بیٹی کا نام ’’عفاف‘‘ ہے، اس کے معنی کیا ہیں؟ اور کیا یہ نام رکھنا درست ہے؟
جواب
’’عَفَاف‘‘ کے معنی پاک دامن کے ہیں۔لڑکی کے لیے یہ نام درست ہے۔ نام تجویز کرنے کوئی حرج نہیں ہے ۔
البتہ عربی زبان کے قواعد کے اعتبار سے پاک دامن لڑکی کے لیے "عَفِیْفَه" (ع پر زبر، پہلے فا کے نیچے زیر، ی ساکن اور دوسرے فا پر زبر) زیادہ بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012200370
تاریخ13-08-2019

