بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا قربانی کے جانور کا خون قابلِ احترام ہے؟

سوال

قربانی کے جانور کے خون کا احترام کیا جانا چاہیے یا یوں  ہی سڑک پر پڑارہنے دینا چاہیے؟  جہاں تک سنا ہے کہ گڑھا کھود کر خون اس میں جمع ہوجائے، پھر اس گھڑے پر مٹی ڈال دینی چاہے۔ سڑک پر قربانی کے جانور کا خون پڑا ہوتا ہے،  لوگ آرہے جارہے ہوتے ہیں اور گاڑیاں بھی اس کے اوپر سے گزرتی ہیں، کیاطریقہ درست ہے؟

جواب

ذبح کے وقت جو خون جانور سے نکلتا ہے وہ ناپاک ہوتا ہے، اگر بدن یا کپڑوں پر لگ جائے تو  اس کو بھی ناپاک کر دے گا؛  اس  لیے جانور کے خون کو ذبح کے بعد کسی طرح ہٹا دینا چاہیے؛ تا کہ اس کی وجہ سے ناپاکی نہ پھیلے۔  نیز  اس طرح خون کا سڑکوں پر پڑا رہنا گندگی کا باعث بھی بنتا ہے۔

قربانی کے جانور  کے احترام کا تو شریعت میں حکم ہے، لیکن اس کا خون شرعاً لائقِ احترام و تکرم نہیں ہے، اس کے احترام کا حکم نہیں دیا گیا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012200348
تاریخ12-08-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں