گابن جانور کے بچے کا حکم
سوال
اگر قربانی کا جانور مثلاً گائے گابن نکل آئے اور قربانی کردی تو پھر اس بچہ کا کیا کریں، اگر زندہ یا مردہ کی حالت میں ہو؟
جواب
اگر کسی جانور کی قربانی کی جائے اور وہ حاملہ ہو تو اگر بچہ زندہ ہو اس کو بھی ذبح کیا جائے گا اور اس کا کھانا حلال ہوگا اور اگر بچہ مردہ ہو تو اس کا کھانا حلال نہیں ہو گا، اس کا کھانا حرام ہو گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012200339
تاریخ11-08-2019

