جس موبائل میں قرآنک اپلیکیشن، یا دینی کتب ہوں، کیا ایسا موبائل بیت الخلا لے جا سکتے ہیں؟
سوال
جس موبائل میں قرآنِ مجید اور اسلامی کتابیں ہوں اس کو واش روم لے کر جانا جائزہے یا نہیں؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں قرآنک اپلیکیشن، یا کوئی دینی کتاب موبائل اسکرین پر ڈسپلے ہونے کی صورت میں موبائل بیت الخلا میں لے جانا ممنوع ہوگا، بصورتِ دیگر ساتھ لے جاسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012200316
تاریخ11-08-2019

