کیا بیٹی کی ساس سے بیٹی کے باپ کاپردہ ہے؟
سوال
بیٹی کی ساس سے بیٹی کے باپ کا پردہ ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں بیٹی کی ساس سے اگر والد کا پہلے سے محرمیت کا رشتہ نہ ہو تو بیٹی کی ساس بننے سے محرمیت ثابت نہیں ہوگی، لہذا بیٹی کی ساس اور اس کے والد کا ایک دوسرے سے پردہ کرنا ضروری ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012200311
تاریخ11-08-2019

