بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کھیرے جانور کی قربانی کرنا

سوال

میں نے ایک بچھڑا قربانی کے لیے لیا ہے، جس کا وزن 385 کے جی ہے، لیکن وہ کھیرا ہے، کیا کھیرے جانور کی قربانی ہو سکتی ہے؟

جواب

جس بچھڑے کی عمر دو سال مکمل نہ ہوئی ہو، اس کی قربانی جائز نہیں ہے، اگرچہ ایسا جانور کتنا ہی فربہ کیوں نہ ہو۔

عمر مکمل ہونے کی علامت یہ ہے کہ وہ کھیرا نہ ہو، پس صورتِ  مسئولہ میں مذکورہ جانور کی اگر دو سال عمر مکمل نہیں ہوئی ہے، تو اس کی قربانی کرنے سے وجوب ساقط نہ ہوگا، اور جانور کی عمر مکمل ہونے کے بارے میں یقین ہونا ضروری ہے کہ یا تو وہ بچھڑا نگاہوں کے سامنے پلا ہو اور اس کی عمر دو سال مکمل ہوجائے یا ایسے جاننے والے سے جانور خریدے جس کے بارے میں یقین ہو کہ وہ اس بارے میں جھوٹ نہیں کہہ رہا۔  اس سلسلے میں صرف بیوپاری کی بات کا اعتبار نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012200309
تاریخ11-08-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں