بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حلال جانورکے حرام اجزاء

سوال

جانور کی کون کون سی ایسی چیزیں ہیں جو کھانا حرام ہے؟

جواب

حلال جانور میں سات چیزیں ایسی ہیں جن کا کھانا جائز نہیں ہے، وہ سات چیزیں یہ ہیں:

۱)دمِ مسفوح ، یعنی بہنے والا خون ۔۲)

پیشاب کی جگہ (نر و مادہ کی) ۔

۳)خصیے (فوطے)۔

۴)پاخانے کی جگہ۔

۵)غدود (سخت گوشت، یہ بیماری کی صورت میں گوشت میں پیدا ہوتاہے)۔

۶)مثانہ (پیشاب کی تھیلی)۔

۷)پتہ۔

صاحبِ کنز اور علامہ طحطاوی  رحمہما اللہ نے حرام مغز کو بھی حرام اجزاء میں شمار کیا ہے۔ حرام مغز سے مراد دودھ کی طرح ایک سفید ڈوری ہے جو جانور کی پیٹھ کی ہڈی کے اندر کمر سے لے کر گردن تک ہوتی ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012200299
تاریخ10-08-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں